ہرارے (اُمت نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے کوالیفائررائونڈ میں زمبابوے نے نیپال کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے ہرارے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے میچ میں زمبابوے نے نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
زمبابوے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے، کشال بھرٹیل 99 جبکہ آصف شیخ 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
زمبابوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 291 رنز کا ہدف مخص 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 45 ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا، زمبابوے کی جانب سے کریگ ارون نے 121 اور شان ولیمز نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔