خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فائل فوٹو
خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فائل فوٹو

کینیڈا، خالصتان کا حامی سکھ رہنما گرودوارے میں قتل

اوٹاوا: کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سکھوں کے آزاد وطن کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نیجار کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہردیپ سنگھ  سکھوں کی علیحدگی پسند تنظیم ’ سکھ فور جسٹس‘ کے سرگرم کارکن تھے ،خالصتان کے قیام کے لیے ریفرینڈم میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے کینیڈین حکام سے ہردیپ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔