ہرارے ( اُمت نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے چھٹے میچ میں نیپال نے امریکہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ہائی فیلڈ ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے چھٹے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکہ کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 207 رنز پر آئوٹ ہوگئی، شایان جہانگیر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی۔
یہ بھی پڑھیں:۔آسٹریلیا کا ایشز سیریز میں فاتحانہ آغاز
Nepal are off the mark in the @cricketworldcup Qualifier ✅
📝: #NEPvUSA: https://t.co/OPBqjYz5xb | #CWC23 pic.twitter.com/TMnB01R8cD
— ICC (@ICC) June 20, 2023
نیپال نے امریکہ کا 208 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا، بھیم شرکی نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کوشل بھرتل اور دیپندرا سنگھ نے 39,39 رنز بنائے۔
نیپال کے باؤلر کرن کے سی نے 33 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔