لاہور (امت نیوز) پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا جب کہ کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 28 جون کو ہوگا۔
پی سی بی کا نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا گیا ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مسترد کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے قاٸم مقام چیٸرمین اور چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد رانا کے مطابق وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی جانب سے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی تحلیل ہونے کا نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد نجم سیٹھی کی سربراہی میں منیجمنٹ کمیٹی کے تجویز کردہ پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز کے ناموں کو مسترد کردیا۔
Election Commissioner constitutes PCB BOG as per IPC notification(s)
Details here ⤵️ https://t.co/akZGb9602H
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 22, 2023
دوسری جانب پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کےنئے چیئرمین کا انتخاب 28 جون کو ہوگا ہوگا۔
پی سی بی کے الیکشن کمشنر نے گورننگ بورڈ کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے، اور بتایا ہے کہ نئے بورڈ میں لاڑکانہ، ڈیرہ مراد جمالی، حیدرآباد، بہاولپور ریجن، نیشنل اور اسٹیٹ بنکس، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن بھی گورننگ بورڈ میں شامل ہیں۔
ذکا اشرف اور مصطفی رمدے پہلے ہی گورننگ بورڈ کے لئے نامزد ہیں، دونوں کا نام وزیراعظم شہباز شریف نے تجویز کیا تھا۔