کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کے سپريم ليڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے عید الاضحیٰ کے ليے اپنے خصوصی پيغام ميں کہا ہے کہ اسلامی طرز حکومت کی بدولت خواتين کو روايتی مظالم سے بچايا جا رہا ہے اور ان کی ’آزاد و باقار انسانوں‘ کے طور پر حيثيت بحال کی جا رہی ہے افغان میڈیا کے مطابق قندھار سے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا بيان پانچ زبانوں ميں جاری کيا گيا۔
اپنے بيان ميں ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے کہا کہ عورتوں کی زندگی ميں بہتری لانے کے ليے اقدامات کيے گئے ہيں۔ خواتین کو دقيانوسی روايات اور جبری شاديوں سے تحفظ فراہم کرنے اور ان کے شرعی حقوق کے تحفظ کے ليے اقدامات کيے گئے ہيں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو احکامات جاری کيے گئے ہيں کہ عورتوں کی عزت و احترام کو يقينی بنايا جائے۔