کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیوسٹی کی نظامتِ اعلیٰ تعلیم وتحقیق کا54واں اجلاس قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمدضیاالدین کی زیرِ صدارت منعقدہوا۔اجلاس میں قائم مقام رجسٹرارنمرہ وسیم نے بطورسیکریٹری شرکت کی جبکہ اراکین ،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار، تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹرمسعودصدیقی،شعبہ حیوانیات پروفیسرڈاکٹرزاہد ،ڈاکٹر یاسمین سلطانہ شعبہ اردو،ڈاکٹرراحت اللہ شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ بطور مبصر،ڈاکٹر مہہ جبیں کلیہ فارمیسی اورانچارج جی آر ایم سی راشدہ خاتون بھی شریک تھیں۔
اجلاس میں8طلبہ کو پی ایچ ڈی کی اسنادتفویض کی گئیں جن میںنورین بشیربنت بشیر احمدکو نباتیات،محمد اقبال ولدراج ولی کو کیمیا،وسیم رضاولد اسلم پرویزکوابلاغِ عامہ، قربان علی چنہ ولد محمدپریل چنہ کوسندھی ،حمیدہ مکی بنت محمدعبدالکریم ،حیات محمدولدمیرمحمد کواسلامیات،عبیداللہ ولد حاجی عبداللہ،شعبہ اُردو،ملک نعیم احمد ولد ملک عبدالحمیدکوشعبہ معاشیات(اسلام آبادکیمپس)اجلاس میں 11طلبہ کو ایم فل کی اسنادتفویض کی گئیں جن میںاسماء اعجاز بنت اعجاز حسین کوخردحیاتیات،سجاد ولد امیررحمن،مصعب کامران ولد کامران احمد ،حنیف ولد لعل بادشاہ کو حیاتی کیمیا ،افتخاررسول ولد نبی رسول کو تعلیمات جبکہ (اسلام آباد کیمپس) سےجاویداقبال ولدمحمدرمضان،حافظ احمد اسماعیل فاروق ولدحافظ فاروق احمد،فیاض احمد ولدمحمدریاض، شمشیرخان ولدگل کریم خان،بشیر احمد ولد ماصل خان کو اسلامیات،حارث بن ندیم ولد محمد ندیم اقبال کوشعبہ معاشیات،9 طلبہ کوایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں جن میں کراچی کیمپس سیسمیہ عزیز بنت عبدالعزیز کو کمپیوٹرسائنس، جبکہ اسلام آباد کیمپس سے ثناء اللہ ولداجت خان،آصف رضا ولد بشیر احمد کونظمیاتِ کاروبار،حبیب الرحمن ولدسیف الرحمن ،نعمان یوسف ولد محمد یوسف،کاشف اقبال ولد محمد اقبال کھوکھر،ماہ پارہ صغیربنت صغیر ریاض ،فازیہ اختر بنت اختر حسین کوکمپیوٹرسائنس،حافظ محمد شاہنواز ولد محمد سعید کو الیکٹریکل انجینئرنگ شامل ہیں۔