نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی کروڑوں روپے مالیت کی ٹرف خراب ہونے کا خدشہ

کراچی (اُمت نیوز)نیشنل ہاکی سٹیڈیم  میں بارش  میں  پانی کھڑے ہونے کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی ٹرف خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلادھار بارش کو  تھمے 12 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بھی نیشنل  ہاکی سٹیڈیم سے پانی نہ نکالا جا سکا، جس کے باعث 16 کروڑ روپے کی لاگت کی ٹرف خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔

واسا عملہ نے نشتر سپورٹس کمپلیکس کے داخلی راستے سے تو پانی نکال دیا، لیکن ہاکی سٹیڈیم اور سپورٹس بورڈ پنجاب پانی میں ڈوبا رہا۔ نشتر سپورٹس کمپلیکس کا ڈرینج سسٹم نہ ہونے کی بنا پر گٹر کا پانی بڑی مقدار میں سٹیڈیم کی ٹرف پر کھڑا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  ہاکی سٹیڈیم میں رہائش پذیر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔