اسٹاک ہوم : سویڈن کی پولیس نے اسٹاک ہوم کی ایک مرکزی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے پہلے روز قرآن کو آگ لگانے کی اجازت دیدی۔
پولیس کے مطابق سویڈش قوانین کے مطابق ایسی درخواست کو رد نہیں کیا جاسکتا ۔اس سے قبل مقامی پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے سبب دو مختلف ایونٹس کی اجازت نہیں دی تھی اس فیصلے کو عدالت نے رد کر دیا تھا۔
سویڈش پولیس نے اعتراض کیا تھا کہ ترک سفارتخانے کے باہر احتجاج میں اس سے قبل قرآن کو جلانے کے نتیجے میں کئی ہفتے احتجاج جاری رہا تھا جبکہ دنیا بھر میں سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔
مقامی پولیس نے ملک بھر سے پولیس کو اس ایونٹ کے لیے طلب کر لیا ہے تاکہ سیکیورٹی کے کوئی مسائل پیش نہ آئیں۔خبر رساں ایجنسی ادارے کے مطابق مسجد کے قریب صبح ہی سے پولیس کی متعدد گاڑیوں تعینات دیکھی جا سکتی ہیں۔