زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو
زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو

جنین کے پناہ گزین کیمپ پرفضائی حملہ،8 فلسطینی شہید،50زخمی

غزہ: اسرائیل نے مغربی کنارے میں جنین کے پناہ گزین کیمپ پرایک بار پھر فضائی حملہ کیا جس میں 8 فلسطینی نوجوان شہید،50 زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

عینی شاہدین نے الجزیرہ کو بتایا کہ کم ازکم 10 فضائی حملے کیے گئے جن میں سے ایک میزائل حملہ تھا۔ اس دوران درجنوں بکتر بند گاڑیوں نے جنین کے پناہ گزین کیمپ کو چاروں اطراف سے گھیرے ہوا تھا۔

اسرائیل کے فضائی حملوں میں 7 نوجوان شہید ہوگئے جب کہ 50 زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے 8 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کو بروقت اسپتال لینے کی اجازت دی جاتی تو جانیں بچائی جا سکتی تھیں لیکن بکتر بند گاڑیوں کے حصار کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسوں کو راستہ نہیں ملا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 8 میں سے 7 نوجوان فضائی حملے میں جب کہ ایک 21 سالہ نوجوان محمد حسنین کو رام اللہ میں اسرائیلی فوج نے گولی مار کر شہید کیا۔ تاحال شہید ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ جنین میں فلسطینی عسکری مزاحمتی تنظیموں کے ایک “مشترکہ آپریشن سینٹر” کو نشانہ بنایا جو کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرتا تھا اور یہ “جدید مشاہدے اور جاسوسی مرکز” اور ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کی جگہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی جنگجوؤں کے لیے رابطہ کاری اور مواصلاتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔