لاہور (اُمت نیوز)قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے کا کہ میرا کم بیک کہاں سے آگیا، میں ریٹائر اور بوڑھا ہو چکا ہوں، اب نوجوانوں کو موقع ملنا ہے۔
رواں برس بھارت ہونے والے ورلڈ کپ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے انڈیا، پاکستان، انگلینڈ، انڈیا اور نیوزی لینڈ چار ٹاپ فیورٹ ٹیمیں ہوں گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کے حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ بولرز اگر دباؤ میں نہ آئے تو پاکستان کے بہت اچھے چانسز ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے بس بھارت میں کنڈیشنز کو دیکھنا ہو گا۔
سابق بھارتی کپتان کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارو گنگولی نے پاک بھارت کے میچ کو بڑا میچ قرار نہیں دیا، مجھے ان کے بیان کی سمجھ نہیں آئی۔
فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ڈربن قلندرز کیلئے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں ہونے والے زیم ایفرو ٹی 10 کے پہلے ایڈیشن کیلئے ہونے والے پلیئرز ڈرافٹ میں محمد عامر ڈربن قلندرز کا حصہ بن چکے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو اے کیٹیگری کے راؤنڈ میں کیا گیا، ایونٹ کے 75 غیر ملکی کرکٹرز میں محمد حفیظ، اوئن مورگن اور یوسف پٹھان بھی شامل ہیں۔
لیگ میں 8 پاکستان کھلاڑی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ آصف علی، محمد عامر، مرزا طاہر بیگ اور طیب علی ڈربن قلندرز کا حصہ ہیں۔
محمد عرفان کیپ ٹاؤن اسمپ، شاہنواز دھانی ہرارے ہریکنز، عثمان شنواری اور محمد حفیظ جوہانسبرگ بفیلو کی جانب سے کھیلیں گے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا ۔ فائنل 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔