اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے تمام اسلامی ممالک کے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلامو فوبیا کے بارے میں اپنا کردار ادا کرنے سمیت موثر اور فعال انداز سے اسلام کی تعلیمات کا پرچار کریں۔
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر وجدی علی سندھی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اسلامی ممالک کے نمائندوں نے آن لائن شرکت کی۔
اجلاس میں وجدی علی سندھی کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کا سرکاری اور پرائیویٹ میڈیا ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے اسلاموفوبیا کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو فروغ دے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی برداری اور سوشل کے لئے کام کرنے والے تمام افراد اسلامو فوبیا کے محرکات کو اجاگر کریں اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے منفی اثرات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کریں اور بتایا جائے کہ منافرت اورعدم برداشت کی کسی بھی معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔