آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل سری نکا کے نام

ہرارے( سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا فائنل سری لنکا نے اپنے نام کر لیا،دونوں ٹیمیں ایونٹ کا حصہ بن گئی ہیں جس کے ساتھ 10ٹیموں کی مطلوبہ تعدادپوری ہوگئی ہے۔زمبابوے کے شہر ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر فائنل میں سری نکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 233 رنز اسکور کیے۔234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر آؤٹ ہو گئی اور سری لنکا نے فائنل 128 رنز سے اپنے نام کر لیا۔سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ دلشان مدوشناکا نے 3 اور ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایونٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد پوری ہوگئی ہے۔ میزبان بھارت سمیت 8 ٹیمیں پہلے ہی عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی اہل قرارپاچکی تھیں۔ مزید دوٹیموں سے یہ تعداد10ہوگئی ہے۔