نسخوں کی تیاری کے بعد سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے۔ فائل فوٹو
نسخوں کی تیاری کے بعد سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے۔ فائل فوٹو

کویت کا سویڈش زبان میں قرآن مجید کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

کویت نے سویڈش زبان میں قرآن مجید کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان کر دیا۔

کویتی حکومت کی جانب سے سویڈش زبان میں ترجمے والے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان کیا گیا ہے، کویتی وزیراعظم احمد نواف الاحمد الصباح نے کہا ہے کہ  اسلام کی رواداری اور تمام لوگوں کے مابین اسلامی اقدار اور بقائے باہمی کوفروغ دینے کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کویتی وزیراعظم نے کیئر اتھارٹی کو قرآن پاک کی طباعت اور اشاعت کی ذمہ داری سونپ دی ہے، نسخوں کی تیاری کے بعد سویڈن میں تقسیم کیے جائیں گے۔