کراچی: منگھوپیرچنگی موڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان ہاشم کی موت کے معاملے میں پولیس نے اے وی ایل سی کے ڈی ایس پی قمرکو حراست میں لے لیا جبکہ ملوث اے ایس آئی مختیارکے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، ملزم مختیار دو ساتھیوں سمیت فرارہوگیا،حکام نے قتل کی واردات میں استعمال ہونیوالی ایس ایم جی بھی برآمد کرلی.
واقعے میں استعمال موبائل منگھوپیرتھانے کے حوالے کردی گئی،ملوث اہلکاراورافسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،خیال رہے کہ گزشتہ روزدبئی سے 16 سال کے بعد شادی کیلئے آنیوالا نوجوان شادی کے ایک ماہ بعد پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا،پولیس حکام کے مطابق اے وی ایل سی سینٹرل کی ٹیم نے ڈی ایس پی سینٹرل اے وی ایل سی کی سربراہی میں بغیرکسی اطلاع کے منگھوپیرتھانے کی حدود میں چنگی موڑکے قریب ناکہ لگایا ہوا تھا اورنوجوانوں پرفائرنگ ٹیم میں شامل ایک اہلکارنے کی تھی۔