کراچی : شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کے باعث گرمی میں کمی واقع ہوگئی لیکن شہری بارش کے منتظر ہیں، گزشتہ روز درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، کم سےکم درجہ حرارت 29.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، مرطوب موسم میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، 3 سے 4 روز تک رات اور صبح میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے، اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 20 جولائی سے قبل بارش کا امکان نہیں۔