پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ روک دیا گیا

گال (اُمت نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔ گال میں اس وقت آسمان پر بادلوں کے ڈیرے ہیں، جبکہ سٹیڈیم میں پچ اور سکوائر کو کور سےڈھانپ دیا گیا ہے۔ سری لنکا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے خلاف سری لنکا نے ایک وکٹ پر 18 رنز بنا لئے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب نشان مدوشکا کو 4 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا تھا، اس وکٹ کے ساتھ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ یاد رہے کہ گال ٹیسٹ کیلئے قومی سکواڈ میں بابراعظم ( کپتان )، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، امام الحق، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور شان مسعود شامل ہیں۔