گال (اُمت نیوز)گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے ہی سیشن میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سری لنکن بیٹرز کو پریشان کرنے لگے اور انہوں نے جلد ابتدائی 2 وکٹس حاصل کرلیں۔
پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب نشان مدوشکا کو 4 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا تھا۔
اس وکٹ کے ساتھ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔
بعدازاں سری لنکا کی دوسری وکٹ 22 رنز پر گری جب کوشال مینڈس 12 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل سری لنکا نے 5.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 18 رنز بنائے تھے جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شان مسعود، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔