لیاری: جائیداد تنازع، بھائی اوربھتیجوں نے پولیس اہلکارمارڈالا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں بھائی اوربھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکارکا بھیانک قتل ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے چاکیواڑہ، گلستان کالونی میں بھائی اور بھتیجوں نے اسماعیل نامی پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔مقتول پولیس اہلکاراسمعیل گارڈن ہیڈ کوارٹرزمیں تعینات تھا،پولیس حکام کے مطابق مقتول کو اس کے بھائی گل زمین اور بھتیجوں نے گولیاں مارکرقتل کیا،مقتول کو 7 گولیاں ماری گئیں۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق مقتول کے بڑے بھائی اوراس کے بیٹوں نے اسماعیل پرگلی میں تشدد کیا،جھگڑے کے دوران مقتول کے بھتیجے نے پستول نکالا اور اسماعیل پر فائرک دیے، فوٹیج میں پولیس اہلکار اسماعیل کو زخمی حالت میں بھی مزاحمت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ مقتول کو گولیاں مارنے کے بعد اس پر ڈنڈوں اور سریوں کے واربھی کیے گئے، حملہ آوروں نے جاتے ہوئے مقتول کی موٹرسائیکل کو بھی آگ لگا دی۔مقتول اسماعیل کے ایک اور بھائی سلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اسماعیل کو ان کے بڑے بھائی بخت زمین اوراس کے بیٹوں نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

2016 سے اسماعیل کا بھائی سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے، اس سے پہلے بھی بخت زمین نے مجھ پر اور اسماعیل پر حملے کیے ہیں۔بھائی سلیم کے مطابق اسماعیل نے کئی بار پولیس افسران کو اس معاملے کا بتایا لیکن کوئی مدد نہیں کی گئی، اسماعیل 2008 میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا، اس کے 5 بچے ہیں، سب سے بڑی بیٹی 11 سال کی ہے، واقعے کے بعد سے بخت زمین اپنے بچوں سمیت فرار ہے۔