لاہور: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا.جے شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایشیا کپ کا شیڈول جاری کیا۔
ایشیاکپ پاکستان کی میزبانی میں پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچز لاہور،ملتان ، سری لنکا میں کینڈی اور دمبولامیں کھیلےجائیں گے۔ ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان جب کہ فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ میں مجموعی طور پر 13 میچز ہوں گے،پاکستان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور 3 جبکہ ملتان ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔ایشیا کپ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔
جاری شیڈول کے مطابق 31 اگست کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کینڈی میں مقابلہ ہوگا۔ ایشیا کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا ۔لاہورمیں پہلا میچ 3 ستمبرکو بنگلہ دیش اور افغانستان کےدرمیان کھیلاجائےگا۔ 4 ستمبرکوانڈیا اورنیپال کینڈی میں آمنے سامنے آئیں گے۔
I am happy to announce the schedule for the highly anticipated Men's ODI #AsiaCup2023, a symbol of unity and togetherness binding diverse nations together! Let's join hands in the celebration of cricketing excellence and cherish the bonds that connect us all. @ACCMedia1 pic.twitter.com/9uPgx6intP
— Jay Shah (@JayShah) July 19, 2023
جاری کردہ شیڈول کے اعتبار سے 5 ستمبر کو لاہور میں سری لنکا اور افغانستان جبکہ 6 ستمبرکوسپر فورکاپہلا میچ کھیلا جائےگا۔ 6 ستمبر کے بعد ٹورنامنٹ مکمل طور پر سری لنکا شفٹ ہوجائےگالاہور: سپرفورمرحلےمیں کوالیفائی کرنے پر پاک بھارت میچ 10 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا۔ تمام میچز پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوں گے ۔
پاکستان انڈیا اور نیپال گروپ اے میںجب کہ سری لنکا بنگلہ دیش اور افغانستان گروپ بھی میں شامل ہیں۔گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔سپرفورمرحلے میں پاکستان اے ون اور انڈیا بی ٹو ہو گی ۔سپر فور مرحلے میں سری لنکا اے 1 اور بنگلہ دیش بی 2 ہو گی ۔افغانستان سپر فور مرحلے میں پہنچتی ہے تو وہ بی ٹو قرار پائے گی۔