مری(نامہ نگار)کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ینگ فیزکس ٹورنامنٹ کی رنگا رنگا افتتاحی تقریب کاانعقادکیا گیا، گورنر پنجاب نے خصوصی شرکت کی،پاکستان میں پہلی بار پاکستان ینگ انوویٹو مائنڈ سوسائٹی اور کوہسار یونیورسٹی مری کے باہمی اشتراک سے 36 واں 7 روزہ انٹرنیشنل یوتھ فزکس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا
جس میں دنیابھرسے17 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں 36 ویں فزکس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقادپنجاب آرٹس کونسل مری میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن تھے تقریب میں مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سمیت غیر ملکی ایمبیسڈرز بھی شریک تھے انٹرنیشنل یوتھ فزکس ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی ٹیمیں اور 200 سے زائد طلباء اور طالبات حصہ لے ہیں
مری میں سات روز تک جاری رہنے والے ورلڈ فزکس ٹورنامنٹ میں برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چین، کروفیا، جمہوریہ چیک، جارجیا، ہنگری، ایران، میکسیکو، پولینڈ، رومانیہ، تھائی لینڈ، یوکرین اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کے زیرانتظام ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے دنیابھرکے مختلف طلباء طالبات ملک کے خوبصورت تفریح مقام مری پہنچے ہوئے ہیں جو مقابلوں میں حصہ لیں گے
یہ ذہنوں کی لڑائی ہو گی نیا نالج ہو گا دیکھنے والوں اور ٹیموں کیلئے سیکھنے کا موقع ہو گا انہوں نے کہا کہ فزکس یوتھ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کاپاکستان کو پہلی بار موقع ملا ہے
پاکستان کی مثبت تصویر دکھانے کے لیے ایک بڑی کاوش ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری نے کہا کہ فزکس اور سٹیم (STEM) ایجوکیشن کی پروموشن کے لیے یہ ٹورنامنٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔