کولمبو ( اُمت نیوز ) اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت اے نے پاکستان اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایونٹ کے 12 ویں میچ میں پاکستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اورپوری ٹیم 48 اوورز میں 205 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
قاسم اکرم 48، صاحبزادہ فرحان 35 ،مبصر خان 28 اور حسیب اللہ 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مہران ممتاز 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، بھارت کی طرف سے راج وردھن نے 42 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں 206 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے 37 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔
سائی سدھرسن نے شاندار سنچری سکور کی، وہ 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ نیکن جوس نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان اے کی جانب سے مبصر خان اور مہران ممتاز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔