گال (اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے 48 رنز پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، تاہم کپتان بابراعظم جلد وکٹ گنوا بیٹھے اور پربھات جےسوریا کا شکار بنے جبکہ سعود شکیل کو رمیش مینڈس نے پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 8، شان مسعود 7، بابراعظم 24، سعود شکیل 30، نعمان علی صفر پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ سرفرار احمد بھی صرف ایک رن بنانے میں کامیاب ہوئے، امام الحق نے 50 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آغا سلمان نے کریز پر آتے ہی پہلی گیند پر چھکا لگا کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔