امریکا میں تالاب سے انسانی دانتوں والی مچھلی برآمد

امریکہ (اُمت نیوز)امریکی ریاست اوکلاہوما کے ایک تالاب میں ایسی مچھلی پائی گئی جس کے منہ میں انسان جیسے دانت ہیں۔
یہ مچھلی اوکلا ہوما کے ایک11 سالہ بچے نے اپنے تالاب میں دیکھی اور فوری طور پر ماں کو بتایا کہ،مچھلی کو پکڑا گیااور چیک کرنے پر معلوم ہوا کی اس کے دانت بالکل انسانی دانتوں جیسے ہیں۔
چارلی نامی بچے نے مچھلی کی تصویر کھینچ کر دوبارہ اسے تالاب میں چھوڑ دیا ۔
بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ پیکومچھلی ہے جو دانتوں والی ہولناک پیرانا مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ مچھلی جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے اور اوکلاہوما کے تالابوں میں بھی ملتی ہے۔
گیارہ سالہ بچے نے مچھلی کی تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اسے مارنے کے بجائے دوبارہ پانی میں چھوڑدیا ہے۔
تاہم ماہرین نے کہا کہ یہ مچھلیاں گھس بیٹھیوں کی طرح اپنی تعداد بڑھاتی ہیں اوراسے تلف کرنا ہی بہتر تھا۔
جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق اسے بطور پالتو مچھلی کے شیشہ گھر میں رکھا گیا تھا لیکن بعد میں اسے ماحول میں چھوڑا گیا ہے یا اسے چارلی کے تالاب میں خاموشی سے پھینکا گیا ہوگا۔
پولیس اس شخص کو تلاش کررہی ہے۔