ڈنمارک میں قرآن پاک کی بیحرمتی، یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے

ثنا: ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں دو افرد نے عراقی سفارت خانے کے سامنے ناپاک جسارت کی۔اس واقعے پر یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پرآگئے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر دارالحکومت صنعا میں سرکاری سطح پر بڑا احتجاج کیا گیاجس میں شہریوں نے قرآن پراٹھاکر واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ریلی میں بچوں اور بزرگوں کی بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈنمارک اور سوئیڈن قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکا جائے۔مسلم امہ مل کر لائحہ عمل بنائے اور ان ممالک کو جواب دے۔

گذشتہ روز ایران اور عراق میں بھی ہزاروں افراد نے سویڈن اور ڈنمارک کے خلاف مظاہرے کیےتھے۔