کولمبو ٹیسٹ : پاکستان نے سری لنکا کے خلاف برتری حاصل کرلی

 

کولمبو (اُمت نیوز)کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگ میں سری لنکا کے خلاف برتری حاصل کرلی ہے، میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلی اننگ میں بیٹنگ جاری ہے۔
دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز سے شروع کی اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا پر برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور بابر اعظم نے دوسرے دن کھیلا کا آغاز کیا۔ اس وقت پاکستانی بلے باز سری لنکا کے خلاف لیڈ کو آگے بڑھانے کی کوششیں میں مصروف ہیں۔
سری لنکا کی پہلی اننگز
گزشتہ روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔