کولمبو(اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بارش کے دوران گراؤنڈ میں موج مستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
منگل کو سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث صرف 43 منٹ کا کھیل ممکن ہوسکا اور مسلسل بارش کے باعث کھیل کو منسوخ کردیا گیا۔
ایسے میں حسن علی نے موسم کو خوب انجوائے کیا اور بارش سے متاثر ہونے والے دوسرے دن کا بھرپور لطف اٹھایا۔
Making the most of the rain delay in Colombo, with @RealHa55an leading the charge #SLvPAK pic.twitter.com/Xi3w8lDrZp
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 25, 2023
حسن علی گراؤنڈ کو پانی سے بچانے کیلئے لگائے گئے کورز پر بھاگتے اور سلائیڈنگ کرتے رہے جبکہ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑی ڈریسنگ روم کی بالکونی سے حسن علی کے ان کرتبوں کو انجوائے کرتے اور خوشی میں آوازیں لگاتے نظر آئے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔