کولمبو ٹیسٹ؛ پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 100 رنز کی برتری حاصل

کولمبو(اُمت نیوز)پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنالیے جبکہ آئی لینڈرز کے خلاف 107 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے سیچری اسکور کی، وہ 137 جبکہ سعود شکیل 32 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں تاہم کپتان بابراعظم 39 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 2 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی پوری ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم نے 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے جارحانہ 47 گیندوں پر 51 اور امام الحق 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان بابراعظم 28 جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔