عباداللہ شفیق کو ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا  گیا۔ فوٹو سوشل میڈیا
عباداللہ شفیق کو ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا  گیا۔ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان نے سری لنکا کو ایک اننگز اور122رنز سے ہرا دیا

کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے ایک اننگزاور 122رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی۔

میچ کے چوتھے روز پاکستانی اسپنر نعمان علی نے سری لنکا کی 7 ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے جیت کی راہیں ہموار کیں جس کے بعد نسیم شاہ نے بھی 3 وکٹس حاصل کیں۔

نعمان علی نے 5 سری لنکن بیٹرز کو کیچ آؤٹ کرایا جبکہ ایک کھلاڑی کوانہوں نے بولڈ کیا اور ایک کھلاڑی کو اسٹمپ آؤٹ کرایا۔

سری لنکا کی پہلی وکٹ 69، دوسری 86، تیسری 99، چوتھی 109، پانچویں 131، چھٹی 141، ساتویں 177 اور آٹھویں 184 رنز پر گری، نویں اور دسویں وکٹ بھی188 رنز پرگریں۔عباداللہ شفیق کو ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا  گیا۔

چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے576 رنز پر اننگز ڈکلئیر کردی، محمد رضوان نے نصف سینچری اسکور کی جبکہ آغا سلمان 132 رنز بناکر ناٹ آؤٹ  رہے۔

سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا 33، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 11، دھننجیا ڈی سلوا 10، سدیرا سماراوکراما 5، رمیش مینڈس 16، دنیش چندیمل ایک جبکہ پرباتھ جے سوریا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انجیلو میتھیوز 59 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے 7 کھلاڑیوں کو نعمان علی جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے ڈبل سیچری اسکور کی، انہوں نے 326 گیندوں پر 19 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 201 بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم 39 جبکہ سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 14 رنز بناکر ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوئے جبکہ آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔