جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ ؛ ٹک ٹاکر ملک منیب علی گرفتار
پولیس نے ملزم منیب کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت پیش کیا، شناخت پریڈ کیلیے ملزم منیب علی کو جیل بھیج دیا گیا۔
July 27, 2023 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں ٹک ٹاکر ملک منیب علی کو گرفتارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس درخواست پر سماعت کی،پولیس نے ملزم منیب کو چہرہ ڈھانپ کرعدالت پیش کیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم منیب علی کو جیل بھیج دیا،عدالت نے ملزم منیب علی کو 5اگست کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔