توشہ خانہ فوجداری کیس، حکم امتناع ملے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس حوالے سے تحریری آرڈر جاری کریں گے۔
July 27, 2023 · قومی
عدالت نے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سے وضاحت طلب کرلی، فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم اس حوالے سے تحریری آرڈر جاری کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔