کراچی: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ کا 12 طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کے خلاف متاثرہ طلبا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی متاثرہ طلبا نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں بغیرشوکاز نوٹس دئیے داخلے منسوخ کر دئیے گئے 31 جولائی کو امتحان ہو رہے ہیں ہمارا مستقبل تباہ کیا گیا ہے ہمارے داخلے بحال کر کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے،طلبا کو 31 جولائی سے ہونے والے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دے دی عدالت نے وی سی داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے یونیورسٹی نے محمد فہد، اذہان، محمد فیضان، حذیفہ اور محمد حسیب کے داخلے منسوخ کردئیے تھے۔