فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی گلو کارہ نے ڈرنک پھینکنے والے شخص کو مائیک دے مارا۔

لاس ویگاس: معروف امریکی ریپر کارڈی بی نے لاس ویگاس میں پرفارمنس کے دوران اُن پر ڈرنک پھینکنے والے شخص کو جواب میں مائیک دے مارا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کارڈی بی کو ایک کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران گلوکارہ پر ڈرنک پھینکتا دیکھا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی کارڈی بی کی نظراس شخص پر پڑی، انہوں نے اپنا مائیک اس شخص کودے مارا۔

تاہم وہاں پر موجود انتظامیہ کی ٹیم نے آڈیئنس میں جاکر اس شخص کو پکڑا اور اسے کنسرٹ سے باہر نکال دیا۔

سوشل میڈیا پراس واقعے کی وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارے ہیں۔