قاپرہ : مصر کے صوبہ سیناء میں سیکیورٹی فورسزکے دفاتر پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک 21 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مصرکے صوبہ شمالی سیناء کے دارالحکومت العریش میں واقع نیشنل سکیورٹی فورسزکے ہیڈکوارٹر پر فائرنگ ہوئی۔فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 21 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں اکثر اہلکار گولیوں کا نشانہ بنے ہیں اوراکثر اہلکاروں کو اسپتال میں فائر کی جانے والی آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ زخمی اہلکار میں آٹھ پولیس افسربھی شامل ہیں۔
مصری وزارتِ داخلہ نےسیکیورٹی فورسزکے دفاتر پر فائرنگ کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ سکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹرپر کس نے فائرنگ کی ہے۔
واضح رہے کہ مصر کے صوبےشمالی سیناء میں مصری فورسز گذشتہ کئی برسوں سے داعش سے وابستہ انتہا پسند دہشتگردوں کے خلاف جنگ کررہی ہیں۔ ان انتہا پسند دہشتگردوں نے علاقے میں پولیس اور فوج پر متعدد بارحملے کیے ہیں۔