لاہور ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کرکٹ کمیٹی کا حصہ بننا چاہتا ہوں نہ بنوں گا۔
ایک سوشل میڈیا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی پیشکش پر پہلے ہی انکار کرچکا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصباح الحق کے کہنے پر ایک بار گیا تھا جہاں کرکٹ ایشو پر مشاورت ہوئی، کرکٹ کمیٹی کا شوشہ چیئرمین نے کیا ہے تو کرکٹ کمیٹی کا اعلان کیوں نہیں کیا؟، پی سی بی میں فی الحال کوئی کام نہیں کرنا چاہتا۔