مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو
 مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو

روپیہ تگڑا،ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 287 روپے 20 پیسے کا ہو کر بند ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 289.38 روپے پر بند ہوا تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 292 روپے پر برقرار ہے ۔