اسلام آباد : ادارہ شماریات نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کے ساتھ اعداد و شمار بھی جاری کردیے ہیں، جن کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے، دیہی آبادی 61.18 فیصد جبکہ شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں بلوچستان آبادی بڑھنے کے تناسب میں پہلے نمبر پر رہا، جب کہ خیبر پختونخواہ آبادی میں اضافے کے حساب سے آخری نمبر پر ہے۔
- آبادی میں اضافے کے لحاظ سے خیبر پختونخواہ کی 84.99 فیصد آبادی دیہی اور 15.01 فیصد شہری ہے۔
- پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی، 40.70 فیصد شہری ہے۔
- سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔
- بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی اور 30.96 فیصد شہری آبادی ہے۔
- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی اور 46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔
The Council of Common Interest (CCI) meeting on Saturday August 5, 2023, unanimously approved the results of the first ever #DigitalCensus2023. #PakPBS #DigitalCensusPk #Census2023 pic.twitter.com/nCE0AQkVQ3
— Pakistan Bureau of Statistics (@PBSofficialpak) August 5, 2023
ترجمان پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق؛
- سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے۔
- بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہے۔
- اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار ہے۔
- پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 90 ہزار ہے۔
- خیبرپختونخوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد ہے۔
- ملکی آبادی میں سالانہ اضافہ 2.55 فیصد اضافہ رہا۔