کراچی: ویزے نہ دینے پرپاک بھارت منقسم خاندانوں نے رشتہ داریاں برقراررکھنے کیلئے ورچوئل نکاح کا سہارا لے لیا۔بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھ پورسے تعلق رکھنے والے اربازنے کراچی کی رہائشی امینہ سے ورچوئل نکاح کیا،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں نے آن لائن نکاح ویزے کے حصول میں ناکامی پرکیا،نکاح کی تقریب میں دونوں طرف کے نکاح خواں موجود تھے۔
A young man from Rajasthan's Jodhpur married Amina, a girl from Karachi, Pakistan, online. #Rajashtan to #Pakistan 🤔🤔 pic.twitter.com/WRAGuSBmsb
— Dileep Kumar (@dileep__kb) August 5, 2023
تقریب میں ارباز اورامینہ کے رشتہ دار بھی شریک ہوئے،سول کنٹریکٹرمحمد افضل کے بیٹے ارباز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کے رشتہ دارموجود ہیں اورشادی انہی کی وجہ سے ہوئی،دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ویزے کے حصول میں وقت لگ رہا ہے اس لیے آن لائن نکاح کیا،امید ہے کہ بھارتی نکاح نامے کیساتھ اب ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی،اس سے قبل امینہ کے خاندان کی ایک اورلڑکی کی شادی بھی اربازکے خاندان میں ہوچکی ہے۔