فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے کمی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 600روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 21ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں 514روپے کی کمی ہوئی ۔10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 89ہزار558روپے ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی تھی ۔