عبدالرحمٰن السدیس مسجد الحرام اورمسجد نبویؐ کے سربراہ انتظامی امورمقرر

جدہ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی جانب سے ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی انتظامی امور کے سربراہ  مقرر کر یا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس  میں الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے  انتظامی امور کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، یہ منصب ایک وزیر کے عہدے کے مطابق ہوگا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر وزراء شریک ہوئے۔ اجلاس میں امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کو حرمین شریفین انتظامی امور کا سربراہ بنانے کی منظوری دی گئی اور ان کے منصب کو وزیر کے عہدے کے حوالے سے بھی  منظوری دی۔