بریڈ فورڈ (اُمت نیوز) پاکستانی قونصل خانے پر قومی پرچم اتار کر سیاسی جماعت کا جھنڈا لہرا دیا گیا
برطانوی شہربریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصل جنرل کی عمارت پر لگا قومی پرچم اتار کر سیاسی جماعت کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوزمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی پرچم اتارے جانے کے بعد ایک شخص سیاسی جماعت کا جھنڈ ا لگا رہا ہے۔
یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔
Received this video which is condemnable if current and true. PTI UK workers have crossed the limits by replacing Pakistan flag with their party flag in Pak Consulate Bradford. Should be investigated and responsible should be punished. @ForeignOfficePk @CMShehbaz pic.twitter.com/fkhMePc6iV
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) August 8, 2023
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اسے پاکستانیوں کے لیے تاریخ کا سیاہ دن قراردیا۔
ڈرامہ پروڈیوسر فرقان ٹی صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ، ’یہ ویڈیو موصول ہوئی ہے جو اگر موجودہ اور سچ ہے تو قابل مذمت ہے‘۔
انہوں نے معاملے کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ، ”پی ٹی آئی برطانیہ کے کارکنوں نے بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ میں قومی پرچم کی جگہ پارٹی جھنڈے لگا کر حد پارکر دی ہے“۔
ایک اورصارف نے لکھا کہ ، ’یہ اوورسیز پاکستانیوں کی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے‘۔
انہوں نے لکھا کہ بریڈ فورڈ برطانیہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی عمارت پاکستانی پرچم کی جگہ اپنی کلٹ پارٹی کے جھنڈے لگانے والے گروہ کی اس بزدلانہ اور شرمناک حرکت کی مذمت کرتا ہوں۔