روس کی فیکٹری میں دھماکا،خاتون ہلاک ،درجنوں زخمی

ماسکو : روس کی فیکٹری میں دھماکا،خاتون ہلاک ،درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق دھماکا ایک فیکٹری کی بنیاد پر ہوا جس کے بارے میں روسی میڈیا نے پہلے کہا تھا کہ وہ نائٹ ویژن چشموں جیسا فوجی سازوسامان تیار کرتا ہے۔دھماکے کےجھٹکے کی لہر نے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اڑا دیں، رہائشی اپارٹمنٹس، دو اسکولزاور قریبی اسپورٹس کمپلیکس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ماسکو کے گورنرمسٹر ووروبیوف نے کہا کہ دھماکا آتش بازی کے سامان کو ذخیرہ کرنے والے گودام میں ہوا جو زگورسک آپٹکس مینوفیکچرنگ پلانٹ کی زمین پر واقع تھا۔ روس نے ان ڈرون حملوں کا الزام یوکرین پرعائد کیاتاہم یوکرین نے ڈرون حملوں یا گودام میں دھماکے میں ملوث ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔

دھماکا اس وقت ہوا جب روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ماسکو کے قریب رات بھر دو ڈرون مار گرائے گئےہیں۔لیکن تفتیش کاروں نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا کہ دھماکا ڈرون حملے کی وجہ سے ہوا۔

آن لائن شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں سرگیئیف پوساد شہر میں واقع اس سہولت سے دھویں کا ایک بڑا شعلہ نکلتا ہوا دکھایا گیا ہے۔