فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں 12 سو روپے فی تولہ اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں 12 سو روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا، سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 22 ہزار 2 سو ہو گئی،اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 626 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سعودی خبررساں ادارے نے مقامی گولڈ مارکیٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.69 ریال، 22 قیراط ایک گرام 213.52،18 قیراط 174.52 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونا 203.61 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔