لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو
لاغر اور نیم مردہ افراد کو فوری طبی امداد اور پانی وغیرہ دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، فائل فوٹو

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی کشتی ڈوب گئی،17 جاں بحق

رخائن: میانمار میں 50 روہنگیا مسلمان تارکین وطنوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کی متاثرہ ریاست رخائن میں مسلم کش فسادات کے باعث روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر کشتی کے ذریعے ملائیشیا اور انڈونیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے لیکن کشتی الٹ گئی۔

امدادی کاموں کے دوران 17 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ 8 افراد کو بچالیا گیا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کشتی میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ بقیہ افراد کی تلاش جاری ہے۔