ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 19 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
August 10, 2023 · اہم خبریں
جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو
سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 19 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا .
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت عوامی مفاد کے مقدمات میں نظرثانی اپیلیں لارجر بنچ سنے گا،ایکٹ کیخلاف غلام محی الدین اور ایڈووکیٹ زمان خان وردگ سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کی تھیں۔