اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے یقین دلاتا ہوں پاکستان کو کوئی خطر ہ نہیں، ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، ہمارے ملک میں اﷲ کادیاسب کچھ ہے ،ہم پاکستان کے آئندہ حالات سے متعلق پر امیداور ملک کو بہت آگے دیکھ رہے ہیں،مایوسی نہ پھیلائیں ،لوگوں کو امید دیں، پاکستان میں پوٹینشل ہے ، اچھے کی امید ہے، اچھا ہی ہوگا، ہم کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
صحافی نے آرمی چیف سے کہاکاکول میں پریڈ کے دوران آپ کا خطاب بہت اچھا تھا اور آپ کو مستقبل میں بھی ایسے ہی خطابات کرنے چاہئیں۔صحافی کے مکالمے پر آرمی چیف مسکرائے اور شکریہ بھی ادا کیا۔