کاروباری ہفتے کے آخری روز 36 پیسے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ٹرپل سنچری،300 روپے کا ہو گیا

کراچی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے  ٹرپل سنچری بنا ڈالی۔ روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر 300 روپے ہو گئی۔

یوم آزادی کی تعطیل کے باعث منگل کے دن کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر محض 21 پیسے اضافے سے 288 روپے 28 پیسے کی سطح پر آئی، تاہم بعد میں مسلسل اضافے کا رجحان شروع ہوگیا۔

قیمت بتدریج بڑھتی رہی اور اچانک ڈالر کی قدر میں 2 روپے 86 پیسے اور پھر بعد میں مجموعی طور پر 3 روپے 01   پیسے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر 291 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 4 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا۔