معاون پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ فائل فوٹو
معاون پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ فائل فوٹو

امریکا، پرواز کے دوران پائلٹ باتھ روم میں گر کر ہلاک

امریکا:میامی سے اڑنے والے 271 زائد مسافروں سے بھرے طیارے میں دوران پرواز پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سے باتھ روم میں گرکرانتقال کرگیا۔معاون پائلٹ نے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرائی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاتم ایئر لائنز کی پرواز کے اڑان بھرنے کے 3 گھنٹے بعد پائلٹ کو بے چینی محسوس ہونے لگی۔ طیارے کی کمان معاون پائلٹ دے کر واش روم گیا اور وہیں گر کر بے ہوش گیا۔

بے ہوش پائلٹ کو طیارے میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی لیکن وہ ہوش میں نہ آئے جس پر معاون پائلٹ نے پانامہ کے ٹوکومین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔

ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی ٹیم نے پائلٹ کو مردہ قرار دیدیا۔ 56 سالہ پائلٹ کیپٹن ایوان اینڈور جہاز اُڑانے کا 25 سالہ تجربہ رکھتے تھے۔

ضروری کارروائی کے بعد طیارہ پاناما ایئرپورٹ سے چلی کے لیے روانہ ہوگیا۔