کئی میزائل برسائے جس سے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، فائل فوٹو
کئی میزائل برسائے جس سے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، فائل فوٹو

شام، روسی طیاروں کی بمباری، 13 جنگجو ہلاک

دمشق:  شام میں شدت پسند تنظیم "التحریر الشام”کے ہیڈ کوارٹر پر روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 13 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق روسی فوج شام میں سرکاری افواج کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے، شدت پسند التحریرالشام نے شام کے مختلف علاقوں میں اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے جن کو واگزار کروانے کیلیے روسی فضائیہ نے مسلح تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا۔

روسی طیاروں نے حملے کے دوران کئی میزائل برسائے جس کے سبب ہیڈ کوارٹر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور 13 جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ مذکورہ شدت پسند تنظیم کا بدنام زمانہ داعش سے تعلق بھی بتایا جاتا ہے۔