ارشد شریف کو 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائل فوٹو
ارشد شریف کو 24 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، فائل فوٹو

ارشد شریف قتل ، ملوث پانچوں کینین پولیس اہلکاربے گناہ قرار

نیروبی (نیٹ نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل میں مبینہ ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکاروں کوبے گناہ قرار دے دیاگیا۔پولیس اہلکاروں کو بغیر احتساب مراعات سمیت نوکری پر بحال کردیا گیا جبکہ دو کو ترقی بھی دے دی گئی۔اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے۔ کینیا کے مقامی میڈیا کے مطابق انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی نو ماہ بعد بھی قتل کی وجوہات منظرعام پر نہ لاسکی جبکہ پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات کی طوالت سے متعلق سوال کا جواب بھی اتھارٹی کے ترجمان نہ دے سکے۔

انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی کا کہنا ہے تحقیقات مکمل ہونے پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔ کینین ذرائع کا کہنا ہےنیشنل پولیس سروس ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی تھی کیونکہ اس میں ان کے ارکان شامل تھے۔کینیا کی انسانی حقوق کمیشن کے رکن مارٹن نے کہا تاخیر سے واضح ہے نیشنل پولیس سروس تحقیقات میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی۔