ن لیگ کا آفس جلانے کا کیس، فواد چودھری کی عبوری ضمانت خارج

لاہور(اُمت نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سیاسی رہنما فواد چودھری کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کی گئی۔ عدالت نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کر دی۔